6

تھانہ الپہ ساہی چاون میں عید کی پہلی رات گائے چوری،پولیس موقع پر نہ پہنچی،متاثرین کا احتجاج

ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ الپہ ساہی چاون میں عید کی پہلی رات جانور چوری ہوگئے، تھانہ الپہ میں رات کی تاریکی میں ماسٹر اسلم کے بھانے سے گائے چوری تفصیلات کے مطابق تھانہ الپہ ساہی چاون میں عید کی پہلی رات ماسٹر اسلم چاون کے بھانے سے فریزن نسل کی گائے چوری ہو گئی، چوروں نے رات کی تاریکی میں بھانے سے صرف ایک ہی منفرد اور قیمتی گائے چوری کی، الپہ پولیس تاحال 15 کال کے باوجود بھی موقع پر نہ پہنچی علاقہ مکینوں اور سائلین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں