12

تھانہ الپہ قبول والا حدود سے 22 سالہ نوجوان اغوا

ملتان،تھانہ الپہ قبول والا سے 22 سالہ نوجوان امجد علی اغوا ہوگیا،ورثا کا کہنا ہے کہ امجد علی کو تین روز قبل گھر سے نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا،ارشاد چاون کا کہنا ہے کہ تین روز قبل وہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ گھر میں اچانک کتے کے بھونکنے کا شور ہوا،آنکھ کھلی تو پتہ چلا کہ امجد علی اپنی چار پائی پر موجود نہ تھا،بیٹری کی لائٹ سے مزید دیکھ بھال کی تو مین گیٹ کا تالا بھی ٹوٹا ہوا تھا،چار نامعلوم ملزمان کے پیروں اور ایک کار کے ٹائرز کے واضع نشانات پائے گئے،سی پی او سے اپیل کی ہے کہ امجد علی کو فوری برآمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں