18

تھانہ بستی ملوک ایک لاکھ 80 ہزارکا نادہندہ،ایس ایچ او کی میپکو ٹیم کو دھمکیاں

ملتان،تھانہ بستی ملوک نے کئی ماہ سے بجلی کا بل ادا نہ کیا جس کی وجہ سے ماہ جون تک تھانہ بستی ملوک کے ذمہ میپکو کے بقایا جات 1لاکھ 80ہزار9سو 65روپے تک پہنچ گئے،جون کلوزننگ کی وجہ سے جب میپکو حکام نے بل کی ادائیگی کے حوالہ سے ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک سے ملاقات کی تو ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک نے بل جمع کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سرکاری ادارہ ہے ہم بل کہاں سے ادا کریں جس پر میپکوکی جانب سے کنکشن منقطع کرنے کا کہا گیا تو ایس ایچ او کی طرف سے میپکو ٹیم کو سخت الفاظ میں ڈرایا دھمکایا گیا جس پر ایس ڈی او میپکو بستی ملوک نے حکام بالا سے جلد از جلد بل ادائیگی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر تھانہ بستی ملوک کو بجلی کی سپلائی منقطع کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں