6

تھانہ بستی ملوک کی پولیس سے تحفظ فراہم کیا جائے،ورنہ آئی جی آفس کے باہر احتجاج کریں گے،متاثرہ

ملتان(احمر خان سے)فاروق پورہ کے رہائشی محمد آصف اور محمد خالد نے تھانہ بستی ملوک کے خلاف پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز پہلے چک تین فیض پر شبیر فیڈشیروں والوں نے گم وزن پرتلخ کلامی ہوئی اپنے غنڈہ عناصر کے ساتھ مل کر حملہ کیا تشدد کے بعد بار ہ لاکھ روپے چھین لئے، تھانہ بستی ملوک کی پولیس کے ساتھ ساز باز ہوکر جھوٹے پرچے کروائے اب پولیس نے بارہ لاکھ روپے سے نو لاکھ روپے دینے سے بھی انکار کردیا ہے،تھانہ بستی ملوک کی پولیس سنگین نتائح کی دھکمیاں دے رہی ہے میرے اہل خانہ کو شبیر فیڈشیروں والوں اور تھانہ بستی ملوک کی پولیس سے تحفظ فراہم کیا جائے،کسی بھی نفع نقصان کی ذمہ داری پولیس پر ہوگی میں ایک مزدور اور محنت کش ہو میری دادرسی کی جائے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ پولیس کے خلاف نوٹس لیا جائے اور شفاف انکوئری کی جائے میری رقم واپس کی جائے ورنہ آئی جی پنجاب آفس کے باہر احتجاج کریگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں