17

تھانہ حرم گیٹ میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی کھلی کچہری

ملتان،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی طرف سے تھانہ حرم گیٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،ایس پی سٹی ڈویژن راؤ نعیم شاہد، ڈی ایس پی سرکل حرم گیٹ محمد اقبال لاشاری اور سٹی ڈویژن کے جملہ ایس ایچ اوز ان کے ہمراہ تھے،شہریوں کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں شریک ہوئی،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے،پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے شہریوں سے کہا کہ آپ کے تمام مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں اور زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں