11

تھانہ روجھان کا اے ایس آئی مبینہ ڈاکو نکلا‘ معطل کردیا گیا

روجھان(نمائندہ پی این این اردو)تھانہ روجھان کا حاضر سروس باوردی اے ایس آئی مبینہ ڈاکو نکلا‘ اے ایس آئی معطل انکوائری کا حکم لوٹ مار ملوث سات افراد گرفتار نام صغیہ راز میں،تفصیل کے مطابق تھانہ روجھان کا قانون رکھوالا ڈاکو نکلا لوگوں سے ناکہ لگا کر لوٹ مار مصروف رہا،ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ تھانہ روجھان کا اے ایس آئی اختر گوندل عید کے دوسرے روز بہشتی پٹی پر لوگوں کو لوٹنے کی واردات میں ملوث ہے لٹ جانیوالا افراد نے تھانہ روجھان مقدمہ درج کردیا،پولیس نے تحقیقات شروع کی تو انکشاف ہوا ہے کہ بہشت پٹی ڈکیتی میں اے ایس آئی اختر گوندل ملوث ہے جس نے خود بھی لوگوں کو لوٹا اور دوسری سے بھی واردات کرواتا رہا زرائع کے مطابق ڈکیتی میں ملوث متعدد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے متاثرین کی درخوست پر ڈکیتی،لوٹ مار کا مقدمہ درج کر لیا گیا،تفتیش میں تھانہ روجھان کے اے ایس آئی اختر کی پرائیوٹ گاڑی وردی کے ہمراہ موقع پر موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے لوٹنے والے موبائل فون اور دیگر سامان پولیس افسر سے برآمد کر لیے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں