15

تھانہ سٹی پولیس شجاع آباد نے رشوت لیکر ڈکیتی کا گرفتار ملزم چھوڑ دیا

شجاع آباد(نمائندہ پی این این اردو)بستی چک آرایس کے رہائشی راشد شاہ کے ساتھ موٹرسائیکل ڈکیت صغیر شاہ اور اس کے ساتھی نے کچھ عرصہ قبل موٹرسائیکل ڈکیتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے،مدعی راشد شاہ نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دیکر ڈکیت صغیر شاہ کو گرفتار کرادیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی غلام رسول نے ڈکیت سے بھاری رشوت لیکر اسے چھوڑ دیا،مدعی راشد شاہ نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ موٹرسائیکل ڈکیت کو فوری گرفتار کیاجائے اور رشوت لینے پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں