9

تھانہ شاہ رکن عالم،منشیات فروش سے 870 لٹر شراب برآمد

ملتان،تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے بدنام زمانہ شراب فروش عبدالحمید کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 870 لٹر دیسی اور 26 بوتل ولائتی شراب برآمد کی گئی، ملزم شراب فروشی کے متعدد مقدمات میں سابق ریکارڈ یافتہ ہے،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں