8

تھانہ قطب پور،محمد پورگھوٹہ میں سابق ایم پی اے کی ایما پر قتل ہونے والے اشفاق کے اہلخانہ کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ قطب پور کے علاقے محمد پورگھوٹہ میں سابق ایم پی اے کی ایما پر قتل ہونے والے اشفاق کے اہلخانہ نے سابق ایم پی اے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف نادرہ آباد پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بااثر ملزمان قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں،راضی نامہ نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے اور جھوٹے مقدمات درج کرواکر دباوڈالنے کی سازش کی جارہی ہیں،جبکہ مقامی پولیس ملزم پارٹی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مدعی مقدمہ کو حراساں کرنے پر لگی ہوئی ہے،ہمارے خلاف متعدد تھانوں میں جھوٹے اور ناجائز مقدمات درج کروائے جارہے ہیں،تین ماہ گزرنے کے باوجود پولیس صرف ایک نامزد ملزم کو گرفتارکرپائی ہے،باقی ملزمان کو بھاری معاضہ کے عوض ریلیف دیا جارہا ہے،جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی مظفرآباد، ایس ایچ او قطب پور اور تفتیشی آفسر دونوں پارٹیوں کو سن کر تفتیش مکمل کرچکے ہے،سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ نے یہ بھی کہاہے کہ راضی نامہ نہ کیاتو تفتیش تبدیل کرواکر بے گناہ ہوجاوں گا اور پھر تم لوگوں سے حساب لیاجائے گا،موجودہ ایس ایچ او قطب پور ایم پی اے کا کار خاص بناہواہے،مظاہرین نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،ریجینل پولیس آفیسر ملتان اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او قطب پور صابر قریشی کو فوری طور پر معطل کرکے کسی فرض شناس افسر کو تعینات کیاجائے اور مدعی مقدمہ پر جھوٹے مقدمات کا اندراج بند کیاجائے اور بے بنیاد مقدمات کو فلفور خارج کیاجائے،مظاہرہ کی قیادت مدعی فیاض نے کی جبکہ اس کے ہمراہ ملک عمران میٹ،محمد عمران چیمہ، صابر حسین اور نادر وغیرہ بھی شریک تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں