11

تھانہ قطب پور کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں،ٹمبر مارکیٹ کے تاجران کا احتجاج

ملتان،جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اس کے برعکس تھانہ قطب پور کے علاقہ ٹمبر مارکیٹ میں صبح سویرے 5بجے چار نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے تاجران ٹمبر مارکیٹ راﺅ سعید ، شفیق احمد،اشرف علی شہزاد،فاروق پپو ،محمد اشرف ،رفیق خان ،استاد منیر ودیگر راہگیروں سے سے جو کہ لکڑی کی خریداری کے لئے لکڑمنڈی آرہے تھے لاکھوں روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے یہ تاجران جو کہ رزق حلال کمانے کے لئے نکلے تھے ڈکیتی کا نشانہ بن گئے،مرکزی صد ر انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ حافظ صادق حسین کی قیادت میں تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری ڈاکوﺅں کے نشانے پر ہے جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور لاکھوں روپے کی ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکودندناتے پھر رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ مارکیٹوں میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے تاکہ چوری ڈکیٹی کی واردتوں میں کمی ہو سکے ہماری وزیر اعلی پنجاب ،آرپی او ،سی پی او ملتان سے اپیل ہے کہ چوری ڈکیٹی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے تھانوں میں محنتی اور قابل پولیس آفیسران کو لگایا جائے اور تھانہ قطب پور کی ذمہ داری ہے کہ ٹمبر مارکیٹ میں گشت کرتے ہوئے تاجران کو تحفظ دے ،اس لئے ٹمبر مارکیٹ میں روزانہ کی سطح پر پولیس کی گشت بڑھایا جائے اور نامعلوم ڈاکوﺅں کو گرفتار کیا جائے اور تاجران کو تحفظ دیا جائے ۔احتجاجی مظاہرہ میں راﺅ سعید، شفیق احمد، استاد منیر،محمد اشرف، فاروق ،شیخ سجاد، ملک عبدالخالق، چوہدری لیاقت علی سمیت تاجران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں