21

تھانہ مخدوم رشید،ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والا 13 سالہ مغوی بازیاب،ملزم گرفتار

ملتان ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او مخدوم رشید محمد سلیم کی سربراہی میں تھانہ مخدوم رشید نے کارروائی کرکے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے مغوی احمد فراقت کو بازیاب کروا لیا،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم گرفتار کرلیا،پولیس حکام کے مطابق مغوی احمد فراقت کو ضلع خانیوال تحصیل جہانیاں سے بازیاب کروایا گیا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم محمد سعید نے بدفعلی کی نیت سے مغوی کو اغوا کرکے جہانیاں لے گیا اور مغوی کے ساتھ بد فعلی بھی کی،جس کے لیے ڈی این اے کروا کر رپورٹ آنے پر مزید حقائق سامنے آ سکیں گے،گرفتار ملزم محمد سعید نے خود ساختہ اغواء ہونے کا ڈرامہ بھی رچایا اور بزریعہ 15 اپنے اغوا کی جھوٹی اطلاع دیتا رہا اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،پولیس حکام کے مطابق بازیاب ہونے والے 13 سالہ احمد فراقت کو والدہ کے حوالے کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے بروقت کارروائی کا آغاز کر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں