12

تھانہ ٹبہ سلطان پور سے بلائیں بھگانے کیلئے قرآن خوانی،دیگیں تقسیم

ٹبہ سلطان پور،تھا نہ ٹبہ سلطان پور میں دوران حراست شہری ریاض احمد کی ہلاکت کا معاملہ پیش آیا، تھانہ سے بلائیں بھگانے کے لئے مدرسہ کے بچوں سے قرآن پاک پڑھوایا گیا اور خیرات کی گئی عوام کی کثیر تعداد خیرات کا سن کر تھا نہ میں پہنچ گئی،تفصیل کے مطابق تھا نہ ٹبہ سلطان پور میں 5روز قبل دوران پولیس حراست تفتیش میں شہری ریاض احمد بلوچ جو خیر پور ٹامیوالی کا رہائشی تھاکی ہلاکت کے بعد پولیس اعلیٰ حکام کی ہدایت کے مطا بق تھانہ سے بلائیں بھگانے کے لئے مدرسہ کے بچوں سے قرآن پا ک پڑھوایا گیا اور دیگیں پکاکر خیرات کی گئی،تھا نہ میں چاولوں کی دیگیں پکنے کی اطلاع ملنے پر عوام کی کثیر تعداد بھی پہنچ گئی،جنہوں نے خوب پولیس کے چاول پکے ہوئے کھائے اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر چوہدر ی حق نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھا نہ میں قرآن پاک پڑھنے اور پڑھوانے کا مقصد خیر وبرکت ہے تاکہ تھا نہ کا ماحول بہتر اندازمیں چلتا رہے ویسے بھی خیرات کر نا اور قرآن پاک پڑھنا اور پڑھوانا بہت ثواب کا کام ہے میری پولیس کوشش ہوگی کہ میں اپنے اعلیٰ آفسران کے اعتمادپرپوراُترتے ہوئے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بناکر عوام کو انصاف فراہم کرسکوں اس میں میڈیا کا بھی بہت اہم رول ہو نا چاہیے تب ہی ممکن ہوگا اس موقع پر سی آئی ڈی ملک شاہ جہاں آہیر، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ، اقبال گلشن ایڈوکیٹ ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ ، پرویزاحمد خان ،دولت خان ، چوہدری محمد جاوید ، چوہدری کاظم ستار کمبوہ، عرفان خان،ملک شکیل آرائیں سمیت دیگر بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں