83

تین صدیوں کی بہاریں دیکھنے والا 125 سالہ کنوارہ آج بھی تندرست

شجاع آباد،تین صدیاں دیکھنے والا 125 سالہ کنوارہ غلام رسول آج بھی صحت مند ہے،دیسی خوراک‘ پیدل چلنا‘ خوش رہنا اس کی لمبی زندگی کا راز ہے،لوگوں کے حالات دیکھ کر شادی نہیں کی،دور جدید میں زمینوں کے حساب کتاب لوگ اس سے کرانے آتے ہیں، ان پڑھ ہونے کے باوجود آج بھی پوری تحصیل کے مواضعات کی الاٹمنٹ وغیرہ زبانی یاد ہیں،غلام رسول نے بتایا کہ اس نے125سالوں میں آج تک دیسی گھی کے علاوہ دوسرا گھی یا کوئی فارمی خوراک کا استعمال نہیں کیا،میں مکمل طور پر سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کرتا ہوں،روزانہ دوکلو میٹر تک پیدل چلتا ہوں،شادی شدہ لوگوں کے حالات دیکھ کر میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور آج تک میں کنوراہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں