5

جاوید ہاشمی کی بیٹی کے اکاونٹ سے 52 لاکھ روپے نکالنے کا معاملہ،ایف بی آر کو 7 روز میں وضاحت پیش کرنیکا حکم

ملتان،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی آمنہ ہاشمی کے بینک اکاونٹ سے 52 لاکھ روپے نکالے جانے کا معاملہ ہوا،ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایف بی آر کی جانب سے بہتر جواب نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت عالیہ نے دے دیا ہے،عدالتی حکم پر چیف کمشنر اور کمشنر ایف بی آر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے،آئین کا آرٹیکل 18 شہریوں کے کاروبار کا تحفظ کرتا ہے۔عدالت نے کہا کہ ایف بی آر کا مزکورہ عمل ڈکیتی کے زمرے میں آتا ہے،جو ریاست کی جانب سے کی گئی ہے،آپ ریاست کے لیے کام کررہے ہیں یا کسی اور کے لیے؟چیف کمشنر سے عدالت نے استفسار کیا،ایف بی آر نے پیٹشنر کو جو نوٹس بھیجے اس پر پیٹشنر کا پتہ موجود ہے یا نہیں؟ایف بی آر حکام کی جانب سے دلیل نہ دے سکنے پر عدالت کی سرزنش ہوئی،اس موقع پرآ منہ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جبری طورپر4 جون کو ایف بی آرنے 52 لاکھ روپے کی رقم اکاونٹ سے نکال لی،عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت پر آمنہ جاوید ہاشمی کے ایف بی آر سے ٹیکس ریکوری میں حکم امتناعی بھی جاری کر رکھا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں