15

جاپان کا واسا ملتان کو دو ارب سے زائد مالیت کی جدید مشینری فراہم کرنیکا فیصلہ،کمپنی کے درمیان ایم او یو پر دستخط

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کی کاوشوں سے شہر اولیا کے مکینوں کیلئے خوشخبری واسا ملتان کو2 ارب روپے سے زائد مالیت کی مشینری فراہم کرنے کا منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے،جاپان کی طرف سے واسا ملتان کو یہ مشینری گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں فراہم کی جا رہی ہے واسا ملتان اور جاپانی کمپنی جائیکا کے درمیان باقاعدہ ایم او یو پر دستخط بھی کر دئیے گئے ہیں،جاپانی انجینئرز پر مشتمل وفد ملتان پہنچ گیا ہے اور انہوں نے مشینری کے استعمال بارے واسا افسران کی ٹریننگ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے،جدید مشینری میں سکر، فلشر، کرین، کلینگ مشین ،ڈمپنگ ٹرک، ڈی واٹرنگ پمپ، پک اپ ٹرک، لفٹر سمیت دیگر مشینیں شامل ہے،منصوبے میں واسا ملتان کو جدید کیمرے بھی فراہم کئے جائیں گے،جس کے تحت نہ صرف سیوریج لائن کی بندش کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،بلکہ بندش کو دور کرنے کے بعد بھی سیوریج لائن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، ان جدید کیمروں کے ذریعے سیوریج لائنوں کا بغور جائزہ لے کر قبل از وقت کراؤن فیلیئر کا پتہ لگایا جائے گا اور متعلقہ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی ممکن بنائی جائے گی،مشینری میں پانی ٹیسٹ کرنے کے لئے ایک موبائل لیبارٹری بھی شامل ہے اور اس لیبارٹری کے ذریعے موقع پر ہی پانی کی کوالٹی کو چیک کیا جا سکے گا،جدید مشینری کے منصوبے کے سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال سے جائیکا کے جاپانی انجینئرز وفد نے گزشتہ روز ہیڈ آفس شمس آباد میں ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد ندیم سمیت تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج بھی موجود تھے،جاپانی وفد نے اس دوران واسا افسران کو سیوریج لائنوں کی صفائی،آپریشن اینڈ مینٹیننس سے متعلق خصوصی لیکچر بھی دیا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دوست ملک جاپان کے ذریعے واسا ملتان کو جدید مشینری کی فراہمی کا منصوبہ جنوبی پنجاب کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس مشینری کے ذریعے واسا ملتان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں