12

جبری مشقت لینے والے بھٹے فوری سیل کرکے قانونی کارروائی کی جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اخلاق احمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھٹوں پر جبری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ لیبر اور سوشل ویلفئیر کی مشترکہ ٹیمیں کریک ڈائون کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ جبری مشقت لینے والے بھٹے فوری سیل کرکے قانونی کارروائی بھی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں بھٹوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور مالی کفالت کیلئے سوشل سکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے اس سلسلے میں محکمہ لیبر کو رجسٹریشن کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کے مدنظر حکومت انکی دہلیز پر قائم سکولز میں داخلے کرانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جہاں تعلیم وترتیب کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں،قبل ازیں اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں