15

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں،ایس پی کینٹ

ملتان،ایس پی کینٹ لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان نے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ ڈویژن میں کرائم کی صورتحال کو خود مانیٹر کر رہا ہوں،اجلاس میں کینٹ ڈویژن کے تمام تھانوں کے ایس اچ اوز نے شرکت کی،ایس پی کینٹ نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز و اہلکار کرائم کنٹرول کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی کے تحت کام کریں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں،پتنگ بازی اور شراب فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کریں،ایس پی کینٹ نے اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ فراٸض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جاٸے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں