8

جشن آزادی ملی جوش و جذبہ سے منائیں گے،شازیہ عباس کھاکھی

ملتان(سٹاف رپورٹر)جشن آزادی ملی جوش و جذبہ سے منائیں گے،حلقہ پی پی 222 کی عوام کو ہر سہولت ان کی دہلیز پر پہچانے کیلئے پر عزم ہیں،حلقہ کے عوام آزادی کا دن محرم الحرام کے احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرپور انداز سے منائیں، ان خیالا ت کا اظہار ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 222 و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ عباس کھاکھی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان 14 جولائی 1947 کو آزاد ہوا،یہ دن اہل پاکستان کیلئے نہایت اہم ہے،اس دن اہل پاکستان نے غیر ملکی برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کی تھی،لفظوں میں کہہ دینے کو یہ ایک معمولی سی بات ہے لیکن حقیقت میں یہ وہ نعمت ہے جو کئی نسلوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے،اس دن کو بھرپور انداز میں منانا چاہئے لیکن موجودہ و آنیوالی نسلوں کو بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہئے کہ خون کی ندیاں بہا کر ہمیں یہ آزادی کی نعمت ملی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان درست سمت پر گامزن ہے اور حلقہ پی پی 222 کے عوام بے دردی سے پاکستان کے وسائل لوٹنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں اور اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی دیکھنا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت نے ترقی کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑا۔ شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ اب کی بار اس عزم سے آزادی کا دن منائیں گے کہ حلقہ پی پی 222 کے عوام کے ہر دکھ سکھ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور حلقہ کے عوام کو ہر سہولت ان کی دہلیزپر پہنچائیں گے،آزادی کا دن درحقیقت خوشیاں بانٹنے کا دن ہے اور حلقہ کی عوام حلقہ میں خوشیاں بانٹنے میں ہمارا ساتھ دیں،انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیری عوام بھی آزادی کا دن منائیں گے۔ آزادی کے دن ہم سب کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں