6

جعفر برادر اور اینگرو کی غیر معیاری زرعی ادویات کی تشہیر،محکمہ زراعت کا نوٹس

ملتان،پیسٹی سائڈ بنانے والے کمپنیاں جعفر برادر اور اینگرو کی غیر رجسٹرڈ پیسٹی سائیڈ فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش، محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کا غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کی تشہیر کا نوٹس، زرعی ماہرین نے ادویات کا استعمال کپاس کی فصل کیلئے زہر قاتل قرار دیدیا،تفصیلات کے مطابق پیسٹی سائڈ بنانے والی معروف کمپنیاں جعفر برادر اور اینگرو کی جانب سے غیر معیاری زرعی ادویات کی تشہیر جاری ہے،جس پر محکمہ زراعت جنوبی پنجاب نے نوٹس لے لیا،ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت جنوبی پنجاب نے ڈی جی فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن سے دونوں کمپنیوں کے غیر معیاری زرعی زہر بارے تفصیلات مانگ لیں،ڈیٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زراعت کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں اینگرو اور جعفر برادرز کے غیر معیاری زرعی زہر کی رجسٹریشن سے متعلق آگاہ کرنے سرٹیفکیٹس کی کاپیاں بھی مانگی گئی ہیں،مراسلے میں دونوں کمپنیوں کی پری شپمنٹ انسپکشن اور انکے ترسیلی نیٹ ورک بارے تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق جعفر برادرز متوئی اور اینگرو سفینا نامی غیر رجسٹرڈ زرعی زہر کی تشہیر کر رہا ہے،زرعی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کی جانب سے تشہیر کئے گئے زرعی زہر کی افادیت 40 فیصد سے زائد نہیں۔ دونوں کمپنیوں کے غیر معیاری زہر کے استعمال سے گزشتہ سیزن کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں