10

جعلی حکومت نوازشریف سے ذہنی شکست کھا چکی ہے،مریم نواز

لاہور(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہا کہنا ہے جعلی حکومت نوازشریف سے ذہنی شکست کھا چکی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ویزا ایشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ میاں نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی، اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ الّلہ کے فضل و کرم سے میرے والد نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشاءاللّہ مستقبل بھی ہے،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صورت میں انکو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے، یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں۔ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں