16

جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں بھارت اور افغانستان ملوث نکلے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے ایک بار پھر بھارت میدان میں آگیا، سوشل میڈیا پرجعلی خبروں کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں بھارت اور افغانستان ملوث نکلے، جس ہیش ٹیک کے ذریعے پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا اسکے 65 فیصد ٹویٹس بوٹ مشینوں سے کئے گئے،جی فائیو انٹرنیٹ آبزرویٹری نے سارا کچا چٹھا کھول دیا،بھارت کی ایک بار پھر دنیا کی آنکھوں پر دھول جھونکنے کی کوشش ناکام ہو گئی، افغانستان کی صورتحال کو جواز بنا کر پاکستان کی کردار کشی کیلئے جعلی خبروں کا سہارا لے لیا، فائیو جی انٹرنیٹ آبزرویٹری نے بھانڈا پھوڑ دیا،جعلی خبروں پر نظر رکھنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز سے ٹویٹر پر پاکستان کی کردار کشی میں بھارت اور افغانستان ملوث نکلے، جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس سے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جعلی خبریں پھیلائی گئیں،جنہیں بعد ازاں بھارت اور افغانستان کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹس کی مدد سے پھیلانے کی کوشش کی گئی،رپورٹ کے مطابق جس ہیش ٹیک کے ذریعے پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا اس کے 65 فیصد ٹویٹس بوٹ مشینوں سے کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں