3

جعلی دستاویزات کے ذریعے سرکاری اراضی الاٹ کرنے والا گروہ گرفتار

خانیوال،جعلی دستاویزات کے ذریعے سرکاری زمین اپنے نام الاٹ کرواکے خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والا گروہ گرفتار،ملزمان کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن خانیوال میں مقدمہ نمبر 16/19 درج، چوڈیشل ایکشن کی منظوری کے بعد اینٹی کرپشن خانیوال کی کاروائی،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 42 دس آرمیں سرکاری رقبہ 89 کنال 17 مرلہ عارضی کاشت سکیم پہ 2013 میں محمد اکرم پرچہ کو الاٹ کیا گیا،بعد ازآں جعلی دستاویزات اور بوگس ریکارڈ کے ذریعے مشہور پراپرٹی ڈیلر محمد اکرم پراچہ کو فائدہ پہنچایا گیا،اس پہ ملزمان کے خلاف انکوائری مقدمہ نمبر 16/19 بجرم 420/468 ت پ اور اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعات کے تحت رجسٹر ہوا، دوران تفتیش ملزمان اکرم پراچہ، محمد عمران حفیظ ڈائری کلرک و دیگر ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہوا اور اس کی انکوائری مکمل کرکے بغڑض جوڈیشل ایکشن جج اینٹی کرپشن ملتان ارسال کی گئی جنھوں نے جوڈیشل ایکشن کی اجازت دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے۔ سرکل افسر انٹی کرپشن خانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے محمد اکرم پراچہ ، عمران حفیظ کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں