23

جلالپور پیروالا میں اونٹوں کے عالمی دن پر واک کا اہتمام

ملتان،تحصیل جلالپور پیر والہ میں 22 جون کو اونٹوں کا عالمی دن منایا گیا،اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک جلالپور پیر والا نے ایک واک کا اہتمام کیا،جس میں اونٹ پالنے والے فارمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر کا کہنا تھا کہ “ورلڈ کیمل ڈے” منانے کا آغاز پاکستان سے ہوا اور اس دن کو منانے کے لیے تاریخ 22 جون کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ 22 جون کا شمار سال کے طویل ترین اور انتہائی گرم دنوں میں ہوتا ہے، اس دن کی طوالت اور شدت سے جڑا ہوا جانور اونٹ ہے جو اس دن کی طرح طویل قامت اور شدید گرم موسم میں مشکل ترین حالات میں رہنے والا جانور ہے اسی وجہ سے “ورلڈ کیمل ڈے” کیلئے 22 جون کا انتخاب کیا گیا ہے، اونٹ کی سب سے بہترین نسل پنجاب میں پائی جاتی ہے جس کے تحفظ اور بہتر نشوونما کیلئے محکمہ لائیو سٹاک اقدامات کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اونٹ کا گوشت اور دودھ لاتعداد خوبیوں کی وجہ سے انسانی صحت کیلئے پوری دنیا میں موزوں ترین قرار دیا جا چکا ہے جس میں بیماریوں سے لڑنے کی بے پناہ صلاحیت اسے دوسرے جانوروں سے ممتاز کرتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج اونٹ کے عالمی دن کو منانے کا مقصد عام لوگوں کو اونٹ کے دودھ اور گوشت کی افادیت بارے آگاہی دینا اور اونٹ پال حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ یہ لوگ مزید احسن طریقے سے اونٹوں کی پرورش کریں اور اونٹ کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں