18

جلالپور پیر والہ میں ذخیرہ کی گئی 165 بوری کھاد برآمد،ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جلالپور نے آپریشن کرتے ہوئے جلالپور پیر والہ میں ذخیرہ کی گئی 165 بوری کھاد برآمد کرلی اور ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا،اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر سٹی، شجاع آباد اور اے سی صدر نے بھی اپنی تحصیلوں میں کارروائیاں کیں اور ایک ہزار سے زائد یوریا اور ڈی اے پی برآمد کرکے مقدمات درج کرادئیے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر پکڑی گئی تمام کھاد کی متعلقہ تحصیلوں میں قائم سیل پوائنٹس پر فروخت شروع کردی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کاشکار کنٹرول ریٹس پر سیل پوائنٹس سے کھاد حاصل کرسکتے ہیں،حکومت پنجاب نے کھاد کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے پورٹل فعال کردیا ہے،عامر کریم خان نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے کھاد کی طلب و رسد پر مکمل نظر رکھی جارہی ہے کسی صورت کھاد کی قلت پیدا ہونے نہیں دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں