17

جمشید احمد دستی کی مظفر گڑھ پارکو انتظامیہ کے سڑک پر دفاتر بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت،ہائیکورٹ ملتان بنچ کا وزارت پیٹرولیم سے جواب طلب

ملتان،لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کی جانب سے پارکو قصبہ گجرات کے مقامی لوگوں کا راستہ بند کرنے کی رٹ پیٹیشن پر عدالت عالیہ میں پیش نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری پٹرولیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے،اس سلسلے میں جمشید احمد دستی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ ملتان بنچ ملتان نے وفاقی سیکریٹری پٹرولیم کو حکم جاری کیا تھا کہ وفاقی سیکریٹری تیس روز کے اندر درخواست گزار اور پارکو کے متعلقہ افسران کو بلا کر مقامی لوگوں کے راستے کا مسئلہ حل کیا جائے،لیکن پچاس روز گزرنے کے باوجود بھی وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے عدالت عالیہ کے حکم پر عملدر آمد نہیں کیا،جس پر عدالت عالیہ نے وفاقی سیکرٹری پٹرولیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے اور ان کے کیس کی پیروی معروف قانون دان محمد عامر خان بھٹہ کر رہے ہیں،جمشید دستی نے مزید کہا کہ سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات پر انہیں شدید افسوس ہے لیکن مرحوم کی طبعی موت پر مفاد پر ست سازشی عناصر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کرکے نیاپنڈورا بکس کھولنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے قوم کو اس وقت متحد کرنے اور جوڑنے کی ضرورت ہے لیکن ملک وقوم دشمن عناصر عثمان خان کاکڑ کی طبعی موت پر سیاسی رنگ دے کر مقامی لوگوں کے جذبات کو بھڑکانا چاہتے ہیں بلوچ، پختون ہمارے بھائی ہیں یہ اور بات ہے کہ بلوچوں اور پختونوں نے اپنے بڑے بھائی پنجاب کو گالیاں دیں لیکن اس کے باوجود پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کے ناطے ان باتوں کو کبھی محسوس نہیں کیا اور پاک افواج نے ہمیشہ ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں آج بھی وہ دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچوں اور پختونوں کا پنجاب میں اربوں روپے کا کاروبار ہے اور ان کے بچے پنجاب میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اسی لئے وہ ایسے سازشی عناصر کی مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں جو ملک وقوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں کیونکہ تمام صوبوں کے بھائی محب وطن ہیں جو کسی صورت نہیں چاہیں گے کہ ملک وقوم کا نقصان ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں