12

جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کی نمازجنازہ ادا، 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ(نمائندہ پی این این اردو)مظفرگڑھ میں قتل ہونے والے جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، قتل کے واقعے کا مقدمہ بھی 2 افراد کیخلاف درج کرلیا گیا،مظفرگڑھ میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کی نمازجنازہ فرید کالونی میں ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مشتاق دستی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا،پولیس ترجمان کے مطابق جمشید دستی کے بھائی کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں 2 افراد کیخلاف درج کرلیا گیا،مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد ناصر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،مدعی کی جانب سے مقدمے میں اپنائے گئے موقف کے مطابق صفدر شاہ کی ایماء پر اسکے بیٹے احمد شاہ نے پنچایت کے دوران میرے والد کو قتل کیا، گزشتہ روز تھرمل بائی پاس کے قریب زمین کے تنازع پر ہونے والی پنچایت کے دوران فائرنگ کرکے جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کے بعد ایک نامزد ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں