6

جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کی مجلس عاملہ و تینوں تحصیلوں کے امراءو نظماءکا مشترکہ اجلاس


ملتانجمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کی مجلس عاملہ و تینوں تحصیلوں کے امراءو نظماءکا مشترکہ اجلاس مدرسہ اسلامیہ جامع مسجد جلال باقری قدیر آباد ملتان میں ضلعی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کہا کہ غریب عوام غربت اور مفلسی کی چکی میں پستے جارہے ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ حکومتی وزیر و مشیر ٹی وی چینلوں پہ بیٹھ کے کہتے ہیں کہ بہت اچھا بجٹ ہے اگر یہ بجٹ اچھا ہے تو ان مافیاز کیلئے جو گزشتہ تین سال سے مسلسل آٹا، چینی، گھی، ادویات پر قابض ہیں ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین نے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی کرنے والی حکومت کا پیش کردہ بجٹ جعلی ہے محض اعداد و شمار کا ہیر پھیر ہے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد جمشید اجمل نے کہا کہ بھارت و موددی سے وفاداری نبھانے کیلئے کلبھوشن کو این آر او دینے کی تیاری کی جارہی ہے سیکرٹری مالیات مولانا محمد یوسف مدنی نے کہا کہ حکومتی وزراءمسلسل جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اجلاس میں سرپرست اعلی ضلع ملتان قاری محمد طاسین، مولانا سلطان محمود ضیاء،حافظ محمد عمر شیخ، نائب امیر مولانا عبدالرحمن قاسمی، قاری عبداللہ عابد، مولانا طیب فرید، ملتان سٹی امیر حبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری حاجی زاہد مقصود احمد قریشی، امیر تحصیل شجاع آباد خواجہ عبدالمالک صدیقی، جنرل سیکرٹری مولانا محمد احمد، جنرل سیکرٹری تحصیل جلالپور پیر والہ قاری محمود احمد نقشبندی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع ملتان مولانا محمد قاسم جامی، مولانا فداءالرحمن، مولانا نعیم الرحمن، مولانا محمد معاویہ انصاری، ڈپٹی سیکرٹری مالیات قاری محمد اکرم، سالار مولانا محمود الحسن غوری، قاری محمد اسماعیل، قاری محمد وقاص، قاری فہیم اختر، حافظ حماد یاسین و دیگر نے شرکت کی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی اور جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین نے شرکاءکی مشاورت سے مولانا سلطان محمود ضیاءکو جمعیت علماءاسلام ضلع ملتان کا سرپرست، قاری محمد الیاس کو شعبہ مبلغین کا صدر، مولانا محمد معاویہ انصاری کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کیا اور طے کیا کہ ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس عید الاضحی کے فورا بعد منعقد کیا جائے گا اس سلسلے میں ضلع ملتان کی تینوں تحصیلیں اپنے مجلس عاملہ کا اجلاس کریں بعد ازاں ضلعی سرپرست اعلی قاری محمد طاسین نے اختتام پر دعا کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں