4

جناح پارک پی ایچ اے کی تحویل میں،پارک کو بہترین تفریح گاہ بنائیں گے،اعجاز حسین جنجوعہ

ملتان(جلیس جہانگیر سے)جناح پارک پی ایچ اے کی تحویل میں آنا بڑی کامیابی ہے،شہر کے دوسرے بڑے پارک کو بہترین تفریح گاہ بنائیں گے،پارک میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا،عوام کو سستی اور بہترین تفریح مہیا کرنے کی کوشش کریں گے،لینڈ سیکپنگ پر بھر پور توجہ دی جائے گی،ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے جناح پارک کو ٹیک اوور کرنے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ٹھیکے دار میجر شہزاد اور پی ایچ اے کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے،چیئر مین پی ایچ اے نے مزید کہا کہ پارک میں بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے،جو گنگ ٹریکس سمیت بہت سے مقامات کی ازسر نوتعمیر کی ضرورت ہے،جس پر بھر پور محنت کی جائے گی۔ فری داخلے سے عوام کو سستی تفریح مہیا ہوگی۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ پارک کوافہام وتفہیم کے ذریعے حاصل کیا ہے،اب پارک کا مکمل کنٹرول پی ایچ اے کے پاس ہے۔ پارک کی بہتری کے لیئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے۔ پارک میں مالی اور سیکورٹی گارڈکی تقرری کریں گے۔ پارک کے انتظامی امور کا کنٹرول سمبھال لیا گیا ہے۔ مالی پودوں کی تراش خراش اور صفائی میں مصروف ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ جناح پارک کو شہر کی بہترین تفریح گاہ بنائیں گے۔ پارک کا کنٹرول پی ایچ اے کے پاس ہونے سے پارک کو بہتر حالت میں دیکھا جائے گا۔ شہر کی دیگر پارکوں کو بھی بہترحالت میں بحال کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر شہریوں اور صحافیوں نے جناح پارک کو پی ایچ اے کی تحویل میں آنے کو خوش آئندقرار دیا۔ یاد رہے جناح پارک 20سال سے پرائیویٹ کمپنی کی تحویل میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں