14

جناح پارک کو ملتان شہر کی بہترین تفریح گاہ بنایا جائے،لیاقت علی چٹھہ

ملتان،سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جناح پارک کو ملتان شہر کی بہترین تفریح گاہ بنائیں گے،پی ایچ اے پارک میں لینڈ سیکپنگ اور دیگر سہولیات پر فوری کام کا آغاز کریں گے،پارک کو عوامی تفریح کی تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا،سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے ان خیالات کا اظہار جناح پارک کے دورہ کے موقع پر کیا،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاﺅسنگ آصف رﺅف چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا بھی موجود تھے،لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ پارک میں عوام کی تفریح کا تمام سامان مہیا کیا جائے،لینڈ سیکپنگ کو بہتر کیا جائے۔ پارک کو پانی ، جاگنگ ٹریکس اور دیگر سہولیا ت سے آراستہ کیا جائے،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارک میں بہترین شجر کاری کی جائے گی،پارک فیملز کے لیے بہترین تفریح گاہ ثابت ہوگا ۔ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ جناح پارک شہر کا دوسرا بڑا پارک ہے اور عوام کا کافی رش اس پارک میں ہوتا ہے،جناح پارک کو تمام تفریحی سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیئے مربوط حکمت عملی تیا ر کر لی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں