12

جناح پارک کی بحالی کا فیصلہ،پی ایچ اے نے حکمت عملی تیار کرلی،لیاقت علی چٹھہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے جناح پارک کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے،پارک کو شہر کا ماڈل بنایا جائے گا،گزیبو،جاکنگ ٹریک،واش رومز،کینٹینزپارکنگ ایریا اور لینڈ سکیپنگ پر بھرپور کام کیا جائے گا،اس سلسلے میں پی ایچ اے نے پیپر ورک مکمل کر لیا ہے،جلد ٹینڈر کیا جائے گا،ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے،میاواکی جنگل میں شجرکاری سے ماحول میں بہتری آئے گی۔وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین وژن پر عمل پیرا ہیں،ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے جناح پارک کے دورہ کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید شفقت رضا،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال،ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی اور دیگر آفیسران موجود تھے،اُنھوں نے مزید کہا کہ میاواکی جنگلات سے شہر کے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی،وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنانے میں بھرپور مدد ملے گی،ہزاروں کی تعداد میں درختوں کی شجرکاری کے درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی آئے گی،انھوں نے مزید کہا کہ جناح پارک کو بہترین حالت میں بحال کرنے کیلئے پر عزم ہے،پارک میں طویل جاگنگ ٹریک بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے،پرائیویٹ پارٹنر شپ پر بھی پارک کے مختلف مقامات کو آؤٹ سورس کریں گے،جناح پارک میں بہترین لینڈ سکیپنگ کریں گے،پارک کے داخلی اور خارجی راستے کو خوبصورت بنائیں گے،ڈی جی پی ایچ سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ شہر کے دوسرے بڑے پارک میں انٹر نیشنل فوڈ چینجز کو شامل کریں گے،پارک میں عام لوگوں کیلئے تفریح کی تمام سہولتیں مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں