23

جنرل بس اسٹینڈز اور وہاڑی چوک کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ سادہ لوح مسافروں کو لوٹنے کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے میدان میں آ گئی ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر جنرل بس اسٹینڈز اور وہاڑی چوک پر قائم ہوٹلوں،بس اسٹینڈ کی مارکیٹوں،پرائیویٹ بس ٹرمینلزاور چوک کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں میں کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں،اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بتایا کہ بس اڈے اور وہاڑی چوک کے اطراف میں150 سے زائد ہائی ریزولیوشن کیمرے جرائم کے خلاف پولیس کی مدد کے لئے نصب کئے گئے ہیں،ان کیمروں کے ذریعے چوری اور سادہ لوح مسافروں کو لوٹنے کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے گا،اس کے علاوہ کیمروں کی تنصیب سے جنرل بس اسٹینڈ اورنجی بس ٹرمینلز کی سکیورٹی کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا۔رانا محسن نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کو مانیٹر کرنے کے لئے مختلف مقامات پر مانیٹرنگ رومز قائم کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں