24

جنرل بس اسٹینڈ روڑ کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کا استعمال،ٹھیکہ دار کو بلیک لسٹ کرنیکا فیصلہ

ملتان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ جب کوئی رکن کسی ٹھیکہ دارسے ایک روپیہ کمیشن نہیں لے رہا،تو ناقص میٹریل کااستعمال کیوں کیاجارہاہے،سابق دور میں ٹھیکہ داروں سے دس فیصد کمیشن وصول کرنا رکن اپنا حق سمجھتاتھااورٹھیکہ دارتیس تیس فیصد تک اپنے ٹھیکہ کاکمیشن دیتارہاہے اب میرے حلقہ میں کوئی ٹھیکہ دار کسی کو ایک روپیہ کمیشن نہیں اداکرتا توکام بھی ہمیں ایک نمبرچاہیئے،14نمبرچونگی تا 11 نمبرجنرل بس اسٹینڈ روڑ کی تعمیرپر ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکہ دار کونہ صرف بلیک لسٹ کیاجائے گا،بلکہ عوامی پیسہ سے درست روڑ کی تعمیرنہ کرنے پر اسے جیل میں بھی ڈالا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے ایم ڈی واساناصراقبال کوموقع پرطلب کیا اور اس سارے واقعہ کی انکوائری جلدمکمل کراکے رپورٹ انہیں دینے کی ہدایت کی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کارروائی کرنااس لئے بھی ضروری ہے کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ سابق حکومتوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بھی ناقص کام کرنے والوں کوکمیشن کے چکر میں چھوڑدیا ہم انہیں نشان عبرت بنائیں گے جو بھی اس سارے واقعہ میں ملوث ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں