8

جنرل بس سٹینڈ کی پناہ گاہ میں بہترین قیام و طعام کی سہولیات میسر ہیں،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے پناہ گاہ کا دورہ کیا،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پر واقع پناہ گاہ میں انتظامات چیک کئے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے
،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پناہ گاہ میں مقیم بے گھر افراد سے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل دریافت کئے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے پناہ گاہ میں انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کا انقلابی منصوبہ شروع کیا ہے،جس سے ہزاروں بے گھر افراد مستفید ہورہے ہیں،اس تناظر میں جنرل بس سٹینڈ کی پناہ گاہ میں بہترین قیام و طعام کی سہولیات میسر ہیں،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ شہری حدود میں بھی پناہ گاہ مختص کرنے کی حکمت عملی بنارہے ہیں،حکومت پنجاب کی ہدایت پر پناہ گاہوں میں شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے،عامر کریم خان نے کہا کہ پناہ گاہوں کی سکیورٹی کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں،بعد ازاں کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے پناگاہ کی حدود میں کجھور کے تیار درخت اور پودے بھی لگائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں