26

جنرل منیجر کسٹمر سروسز میپکو احسن محی الدین گیلانی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)جنرل منیجر کسٹمر سروسز میپکو سید احسن محی الدین گیلانی اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو گئے،ان کے اعزاز میں میپکو ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب منعقد ہوئی،جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا کہ افرادی قوت اداروں کے استحکام اور ان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اچھی افرادی قوت اور ٹیم اچھے اداروں کا اثاثہ ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے ایک تحفے سے کم نہیں ہے،چیف ایگزیکٹو نے ریٹائرڈ ہونے والے جنرل منیجر کسٹمر سروسز کی پیشہ وارانہ زندگی کی تعریف کی اور کہا کہ دوران ملازمت انہیں جو بھی ڈیوٹی تفویض کی گئی،انہوں نے احسن طریقے سے انجام دیا اور مطلوبہ ٹارگٹ کو حاصل کیا۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ سید احسن محی الدین گیلانی نے اپنی تمام مدت ملازمت انتہائی ایمانداری،محنت و لگن اور بغیر کسی دباؤ کے درست اور بروقت فیصلے کرکے گزاری،ریٹائرڈ ہونیوالے جنرل منیجر سید احسن محی الدین گیلانی نے اپنے اعزاز میں منعقدکی گئی تقریب پر تمام آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ تمام عرصہ میں انہیں سب کاتعاون حاصل رہا اور تمام کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔اپنی تمام سروس کے دوران ہمیشہ ملازمین اور صارفین کی بھلائی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے۔تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو میپکو اکرام الحق نے ریٹائرڈ ہونے والے جنرل منیجر کوشیلڈ اورتحائف دئیے۔اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن محمد یعقوب شیخ، جنرل منیجر ٹیکنیکل صدیق اللہ خان، چیف انجینئر او اینڈ ایم عبدالرحیم سومرو، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ نور سومرو، چیف انجینئر پلاننگ عترت حسین اور میپکو کے تمام شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں