20

جنرل منیجر کسٹمر سروسز میپکو انجینئر عبدالرحیم سومرو نے چارج سنبھال لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن میپکو عبدالرحیم سومرو کو جنرل منیجر (کسٹمرسروسز) میپکو ہیڈکوارٹر ملتان کی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں،ان کے پیشرو قائمقام جنرل منیجر (کسٹمرسروسز) میپکو سید احسن محی الدین 31جولائی2021 کو اپنی مدت ملازمت پوری کرکے سروس سے ریٹائرہوگئے ہیں، انجینئر عبدالرحیم سومرو نے جنرل منیجر (کسٹمرسروسز) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں