18

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو رہے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار جنوبی پنجاب کا بجٹ صرف جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں رودکوہیوں میں پائلٹ پراجیکٹ سوڑا ڈیم کی تعمیر جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے،جبکہ جنوبی پنجاب میں زراعت کا شعبہ ترقی کے منازل طے کرنے جا رہا ہے،پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام کو نشتر 2 کا تحفہ دیا ہے، جس سے یہاں کی عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر ہونگی،انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے،ہسپتال ,یونیورسٹیز ,سکولز، صنعتی زونز جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل رہے ہیں،رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں