6

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں قومی تعمیر نو کے محکموں کے اجلاس اور سیکرٹریز کی میٹنگ،جاری سکیموں پر بریفننگ

ملتان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن( ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل اختیارات کے ساتھ عوامی خدمت کے سفر کی منازل طے کررہا ہے،اس ضمن میں قومی تعمیر نو کے محکموں کی سروسز مثالی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مرکزی شہروں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تمام محکموں کو مشترکہ پلیٹ فارم پر لایا جارہا ہے،تاکہ ڈویلپمنٹ کے بہترین نتائج حاصل کئے،جاسکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں قومی تعمیر نو کے محکموں کے اجلاس اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،سیکرٹری ہاوسنگ لیاقت علی چٹھہ،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن رضوان قدیر سمیت انتظامی افسران نے بھی شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ ملتان کے ماسٹر پلان کو جدید تقاضوں اور شہری ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے،جس میں منڈیوں اور لوہا مارکیٹ کی شہر سے منتقلی سمیت میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ ملتان ایک میگا سٹی بننے جارہا ہے اسکے انفراسٹرکچر کو ماسٹر پلان کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا اور ٹاو¿ن پلاننگ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے سمیت تمام ادارے مشترکہ کوآرڈینیشن کے ساتھ شہر کی ترقی کیلئے اقدامات کریں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب اس خطے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ماسٹر پلان کی تشکیل اور عملدرآمد میں اراکین اسمبلی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کرینگے۔دریں اثناءایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے سیکرٹریز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہداف حاصل کرنے کیلئے پی سی ون 31 جولائی تک مکمل کریں اور مکمل سروے کے بعد وہ منصوبے تجویز کریں جو عوام کو براہ راست ریلیف دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ ماہانہ بنیادوں پر تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔قبل ازیں جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز نے اپنے محکموں کی جاری سکیموں پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں