12

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ملازمین کی پروموشن،خالی نشتوں کو پر کردیا گیا

ملتان،جنوبی پنجاب پولیس آفس میں عوام اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی محکمانہ ترقیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،جنوبی پنجاب میں پولیس کے محکمانہ پروموشن کے عمل کو تیز کر دیا ہے،اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے تینوں ریجنز میں حال ہی میں ملازمین کو پروموٹ کرکے تمام خالی سیٹوں کو فل کر دیا گیا ہے،جنوبی پنجاب پولیس آفس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عمران عالم کو اے آئی جی ڈسپلن ساؤتھ پنجاب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران شوکتِ اور اے آئی جی انوسٹی گیشن حسن افضل نے پروموٹ ہونے پر ASIکے بیج لگائے اور اس موقع پر اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکتِ نے پروموٹ ہونے والے عمران اے ایس آئی کو مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا،اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت نے کہا کہ رینک کے بڑھنے سے زمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور اس پر دونوں پولیس افسران نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پروموٹ ہونے والے اے ایس آئی کو مزید جانفشانی سے کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں