6

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں گڈ گورننس کو یقینی بنایا جائے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ملتان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل فعال کرکے گڈ گورننس کو یقینی بنایا جارہا ہے،تاکہ عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کیا جاسکے اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کی موثر مانیٹرنگ بھی کی جاسکے،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں افسروں کی کمی پوری کردی گئی ہے،نئے تعینات ہونے والے افسران سے بہتر نتائج کی توقع ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں نئے تعینات ہونے والے سیکشن آفیسرز کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اس موقع پر تربیت کے بعد فیلڈ میں تعیناتی پر افسران کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا،اس موقع پر سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب اجمل بھٹی،سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل،سیکرٹری سروسز نوشین جمشید،ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن رضوان قدیر اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عبدا لصبور ٹھاکر بھی موجود تھے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ سرکاری اداروں میں گڈ گورنس کے ذریعے ہی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے اس حوالے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں نئے افسران کی تعیناتی سے سروس ڈیلیوری کا معیار بلند ہوگا اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے افسران کسی دباو کے بغیر خدمت خلق کیلئے خدمات سرانجام دیں کیونکہ اس خطے کے عوام کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے تمام محکموں کو اس خطے کے انفراسٹرکچر کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے تاکہ حکومت کا امیج بہتر کیا جاسکے۔انہوں نے واضح کیا کہ رواں سال کے بجٹ میں اس خطے کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے جسکو ہر صورت شفاف انداز میں خرچ کیا جائے گا،قبل ازیں اجلاس میں گڈ گورنس اور محکمانہ اصلاحات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں