21

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر سے عوامی مسائل کے حل میں مزید آسانی ہوگی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا اجلاس سے خطاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگز کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت،سیکرٹری سروسز نوشین ملک، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن رانارضوان قدیر،ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر ابوبکر،عبدالصبور، ایس او مجاہد ظفر، آئی ڈیپ اور محکمہ بلڈنگ کے انجینئرز نے شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کیپٹین ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بلڈنگز کی تعمیر سے عوام کے مسائل کے حل میں مزید آسانی پیدا ہو گی اور ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی میں بھرپوراضافہ ہو گا،انہوں نے بتایا کہ سول سیکرٹریٹ میں سی ایم کمپلیکس، چیف سیکرٹری اور آئی جی آفس کے مکمل بلاک تعمیر ہونگے،کیپٹن ر ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگز میں مستقبل کی تمام ضرورتوں اور وسیع پارکنگ،کشادہ انٹری گیٹس اور مکمل سیکیورٹی کو مدنظر رکھاجائے،انہوں نے کہا کہ آئی ڈیپ بلڈنگ ڈیزائن بارے پولیس سمیت تمام ڈیپاڑٹمنٹس کو آن بورڈ لے تاکہ مستقبل میں دفاتر کی کمی کا مسلہ درپیش نہ ہو،اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگ میں پولیس بلاک کی،سیکیورٹی کو خصوصی طور مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے،آئی ڈیپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سول سیکرٹریٹ ملتان کی بلڈنگ کی بنیادوں کی کھدائی کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چھ ماہ کے اندر بلڈنگ کی بنیادوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ 404 کنال رقبہ پر مشتمل سول سیکرٹریٹ ملتان کی بلڈنگ کی تعمیر پر2ارب40 کروڑ روپے لاگت آئے گی،بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سول سیکرٹریٹ بہالپور کی بلڈنگ کے لئے ٹینڈر 5 اکتوبر تک جاری کردیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں