15

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیرِ تعمیر منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائیگا،ڈی سی عامر کریم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیرِ تعمیر منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا،تاکہ ترقی کا سفر مزید تیز کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی سب سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن پر تیار کیا جارہا ہے جس میں مستقبل کے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے وومن یونیورسٹی نیو کیپمس کا بھی دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے،وزیراعلیٰ پنجاب نے سب سیکرٹریٹ کو مکمل انتظامی اختیارات فراہم کئے،عامر کریم خان نے کہا کہ جدید ترین سب سیکرٹریٹ عمارت میں تمام محکوموں کے انتظامی سیٹ اپ ہونگے،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے وومن یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جلد دورہ ملتان کے دوران نئے بلاکس کا افتتاح کرینگے،وومن یونیورسٹی کو مزید اراضی الاٹ کرنے کیلئے بھی حکومت کو سمری بھیجی جائے گی،اس موقع پر وائس چانسلر وومن یونیورسٹی نے تفصیلی بریفننگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں