15

جنوبی پنجاب مزدا منی گڈزاونر ایسوسی ایشن کا پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب مزدامنی گڈزاونر ایسوسی ایشن کے صدر فہیم الدین قریشی پٹرول،ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز اور عوام کے حال پر رحم کرئے ہر روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام کے دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا،عوام نے اس تبدیلی کی حکومت کو مسترد کردیا ہے یہ حکومت غریب کی دشمن حکومت ہے اس دور حکومت میں غریب مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے اور خود کشی کرنے پر مجبور ہے،حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح بحران کا شکار ہے کاروباری طبقہ بھی حکومت کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہے،فہیم الدین قریشی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈائون نے پہلے ہی ٹرانسپورٹ طبقہ بے حد پریشان ہے روزگار نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت مہنگائی کے بم گرا گرا کر عوام کو ہلاک کر رہی ہے،پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے،مظاہرے میں محمد عمران،محمد جمشید ودیگر ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں