10

جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 139بجلی چور پکڑے گئے،مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 139بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ98ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر31 لاکھ35ہزارروپے جرمانہ عائد کیا،13مقدمات درج کئے،28جولائی 2021 کوملتان میں 38بجلی چوروں کو1186607روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی،ڈی جی خان میں 21صارفین کو305721روپے جرمانہ عائداور10مقدمات درج کرائے گئے،وہاڑی میں 3صارفین کو 62906 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،بہاولپور میں 23بجلی چوروں کو573628 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 15صارفین کو265219 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 20صارفین کو343750 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،مظفرگڑھ میں 11بجلی چوروں کو147000روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 2بجلی چوروں کو44000روپے جرمانہ عائداورخانیوال میں 6بجلی چوروں کو 207160روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں