3

جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 70بجلی چور پکڑے گئے،24 لاکھ جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 70بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ60ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔12مقدمات درج۔17جولائی 2021 کوڈی جی خان میں 25صارفین کو 363733روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،وہاڑی میں 2صارفین کو110000روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 8بجلی چوروں کو840893 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 12صارفین کو265250روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 15صارفین کو592810 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 7بجلی چوروں کو86000 روپے جرمانہ عائداوربہاولنگرمیں ایک بجلی چورکو147000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں