9

جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 75 بجلی چورپکڑے گئے،12 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 75بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،12مقدمات درج کئے گئے،26جولائی 2021 کوڈی جی خان میں 15صارفین کو 165845روپے جرمانہ عائداور11مقدمات درج کروائے گئے،وہاڑی میں 13صارفین کو 418965 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 9بجلی چوروں کو296268 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 13صارفین کو 324205 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 6صارفین کو120000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 13بجلی چوروں کو 560000روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج جبکہ بہاولنگرمیں 6بجلی چوروں کو119574روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں