11

جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 87 بجلی چور پکڑے گئے

ملتان،میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 87 بجلی چور پکڑلئے،ایک لاکھ7ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر19لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،5مقدمات درج کئے،8جولائی 2021 کو ملتان میں 6بجلی چوروں کو230265روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں 29صارفین کو470471روپے جرمانہ عائداور5 مقدمات درج،وہاڑی میں 2صارفین کو 30202روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 7بجلی چوروں کو228902 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 16 صارفین کو374514روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 13صارفین کو245000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 10بجلی چوروں کو108000 روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 2 بجلی چوروں کو133930روپے جرمانہ عائداورخانیوال میں دو بجلی چوروں کو 85656روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں