8

جنوبی پنجاب میں رواں ماہ میں 427 بجلی چور پکڑے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں رواں ماہ میں 427 بجلی چورپکڑلئے،6لاکھ45ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ14لاکھ35ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،57مقدمات درج کئے گئے،۔یکم تا7اگست2021 کے دوران ملتان میں 20 بجلی چور کو719528روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک مقدمہ درج ہوا،ڈی جی خان میں 99صارفین کو1483872روپے جرمانہ عائداور41 مقدمات درج،وہاڑی میں 35بجلی چوروں کو 743840روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 49بجلی چوروں کو1841990 روپے جرمانہ عائداوردو مقدمات درج،ساہیوال میں 78صارفین کو1889707روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،رحیم یار خان میں 52بجلی چوروں کو976500روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 63بجلی چوروں کو1971587روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 24بجلی چوروں کو1554352روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج، خانیوال میں 7 بجلی چوروں کو253674روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں