22

جنوبی پنجاب میں رواں ماہ کے دوران1264بجلی چورپکڑے گئے،3 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں رواں ماہ کے دوران1264بجلی چورپکڑلئے،20 لاکھ20ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر3کروڑ44 لاکھ67ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،203مقدمات درج کئے گئے،۔یکم تا20اگست2021 کے دوران ملتان میں 115صارفین کو 3917885روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور4مقدمات درج کروائے گئے،ڈی جی خان میں 235صارفین کو 3844632روپے جرمانہ عائداور96مقدمات درج،وہاڑی میں 119بجلی چوروں کو2966261روپے جرمانہ عائداور30مقدمات درج،بہاولپور میں 137بجلی چوروں کو4876909روپے جرمانہ عائداور15مقدمات درج، ساہیوال میں 225صارفین کو5686468روپے جرمانہ عائداور16ایف آئی آرز درج،رحیم یار خان میں 174بجلی چوروں کو3681150روپے جرمانہ عائداور27مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 161بجلی چوروں کو4245901 روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج،بہاولنگرمیں 56بجلی چوروں کو2831194 روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج، خانیوال میں 42بجلی چوروں کو2417554روپے جرمانہ عائدکیاگیااوردومقدمات درج کروائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں