10

جنوبی پنجاب میں رواں ماہ کے دوران1529بجلی چور پکڑے گئے،3کروڑ75 لاکھ69ہزار روپے جرمانہ،256 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں رواں ماہ کے دوران1529بجلی چورپکڑلئے،21لاکھ86ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 3کروڑ75 لاکھ69ہزار روپے جرمانہ عائد۔256مقدمات درج۔یکم تا24جولائی 2021 کے دوران ملتان میں 155بجلی چوروں کو4386026روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 8 مقدمات درج کروائے گئے۔ڈی جی خان میں 356صارفین کو 5960444روپے جرمانہ عائداور145مقدمات درج،وہاڑی میں 126صارفین کو 3455813 روپے جرمانہ عائداور54ایف آئی آرز درج،بہاولپور میں 113بجلی چوروں کو4596790 روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج، ساہیوال میں 275صارفین کو 5994048 روپے جرمانہ عائداور11مقدمات درج،رحیم یار خان میں 206صارفین کو4710882 روپے جرمانہ عائداور27مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 185بجلی چوروں کو 2978707 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،بہاولنگرمیں 60بجلی چوروں کو3261043روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 53بجلی چوروں کو2225897 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں