4

جنوبی پنجاب میں صحت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر

ملتان(راو نعمان سے)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت موثر مانیٹرنگ کے ذریعے بھرپور مالی و تکنیکی معاونت حاصل کی جارہی ہے،تاکہ اس خطے میں صحت و تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بہتری لائی جاسکے،انہوں نے کہا کہ برٹش گورنمنٹ کے ذریعے فارن،کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) مخلتف ترقیاتی منصوبوں اور معاشی ترقی میں بھی خصوصی امداد فراہم کررہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں برٹس ہائی کمیشن اسلام آباد کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،وفد میں یوکے کے نمائندے ایلکس بالنگر (Alex Ballinger) ،پنجاب ڈویلپمنٹ ایڈوائزر ثناءضیاءپولیٹیکل ایڈوائزر طلال رضا اور ثاقب رحمٰن شامل تھے،اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور،سیکرٹری ہیلتھ اجمل بھٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری رضوان قدیر بھی موجود تھے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ برٹش کونسل کے پلیٹ فارم سے خواتین کو ہنرمند بنانے اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کیلئے مخلتف منصوبے جاری ہیں جن کی بروقت تکمیل کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور برٹش کونسل باہمی حکمت عملی سے اقدامات کرینگے۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ ایف سی ڈی او کے ذریعے دونوں ممالک میں تجارتی وفود کے تبادلے اور تجارت کو فروغ دینے کے اقدامات کے ساتھ گڈ گورننس اور رول آف لاءکی بہتری کیلئے بھی پالیسی ترتیب دی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس موقع پر سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ برٹش کونسل کے ساتھ باہمی تعاون کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے اور رواں بجٹ میں شامل گرانٹ کو شفاف انداز میں خرچ کرکے عالمی تقاضوں کے مطابق نتائج حاصل کئے جائیں۔اس موقع پر برٹش کونسل کے وفد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں